the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

سلمان خان اور ایشوریا رائے بچن نے ایک ساتھ آخری مرتبہ 2002 کی فلم ’ہم تمہارے ہیں صنم‘ میں کام کیا تھا جس کے بعد سے انہیں کئی پروڈیوسرز نے ایک ساتھ کام کرنے کی آفرز دیں تاہم دونوں اداکاروں نے اس سے انکار کر دیا۔ اس فلم کے علاوہ دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ 1999 کی فلم ’ہم دل دے چکے ہیں صنم‘ میں کام کیا تھا جو اس سال کی کامیاب فلم ثابت ہوئی تھی ایشوریا رائے بچن نے سلمان خان نے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ 

ایک انٹرویو دیتے ہوئے ایشوریا کا کہنا تھا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ کام ضرور کرنا چاہیں گی



تاہم اس فلم کی کہانی اور ہدایت کار بہترین ہونا چاہیے۔ البتہ رپورٹس کے مطابق سلمان خان آج بھی ایشوریا رائے بچن کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ واضح رہے کہ ایشوریا رائے بچن اور سلمان خان کی جوڑی کو ایک زمانے میں بولی وڈ کی شاندار جوڑی کا نام دیا گیا تھا تاہم آپسی جھگڑوں کے بعد یہ دونوں علیحدہ ہو گئے تھے۔

 ایشوریا رائے بچن کو سلمان خان کی وجہ سے شاہ رخ خان کی 2003 کی کامیاب فلم ’چلتے چلتے‘ سے بھی ہاتھ دھونا پڑا تھا جب سلمان خان نے شوٹنگ کے دوران سیٹ پر آ کر ایشوریا کے ساتھ جھگڑا کیا تھا۔


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.